امریکا میں 92 سالہ ماں نے 72 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

امریکا میں 92 سالہ ماں نے 72 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا
کیپشن: بیٹا والدہ کو نرسنگ ہوم منتقل کرنا چاہتا تھا ،ماں نے  پستول سے  بیٹے پر  فائرنگ کر دی،ایرزونا فیملی

ایریزونا :امریکا میں بانوے سال کی ماں نے فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل کردیا۔72سال کا بیٹا ضعیف العمر والدہ کو نرسنگ ہوم میں رکھنا چاہتا تھا۔ خاتون پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قتل کا واقعہ امریکی ریاست ایریزونا کے فانٹین ہلز میں پیش آیا، بانوے سال کی اینا مائی بلیسنگ کا بیٹا انہیں نرسنگ ہوم میں منتقل کرنا چاہتا تھا۔

بلیسنگ نے غصے میں دو پستول اٹھائے اور بیٹے کے کمرے میں جا کر فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا۔ بیٹے کی پارٹنر نے اینامائی سے پستول چھینا تواینا نے دوسرا پستول نکال لیا، بیٹے کی دوست نے ٹیلیفون پر پولیس کو اطلاع دی۔

اینا مائی بلیسنگ کو گرفتار کرکے عدالت پیش کردیا۔ عدالت ان پر بیٹے کے قتل کی فرد جرم عائد کردی۔