شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار

شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار
کیپشن: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولا ،درخواست گزار فوٹو: فائل

لاہور: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کی نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولا ،جبکہ شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ ایپلٹ ٹربیونل تاحیات نااہل قرار دینے کا جواز نہیں رکھتا۔جس پر لاہور ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔شاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

کیس کی سماعت کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدالتوں کی عزت کرتے ہیں اور عدالتوں کے فیصلے کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہیں،آج حق کی فتح ہوئی ہے۔نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عدالت میں کہا ہے کہ ان کی اہلیہ شدید بیما ر ہیں اور ان کے ٹھیک ہوتے ہی واپس آجائیں گے ،نواز شریف الیکشن سے پہلے وطن واپس آجائیں گےاور 25جولائی کو فیصلہ عوام کر ے گی۔