سہ ملکی سیریز : آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

سہ ملکی سیریز : آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔۔۔۔ فوٹو: کرک بز

ہرارے: سہ ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے سہ ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور آسٹریلیا کے خلاف سخت مقابلہ کریں گے۔آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی اور محمد نواز کی جگہ عثمان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

مزید پڑھیں۔۔۔ملیکا شروات بالی ووڈ انڈسٹری کا شرمناک چہرہ سامنے لے آئیں 


قومی ٹیم فخر زمان، حارث سہیل، حسین طلعت، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین ا?فریدی، محمد عامر اور عثمان خان پر مشتمل ہے۔سیریز میں اس سے قبل ا?سٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کو ناقص بیٹنگ کی وجہ سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔