پی ٹی آئی کے امیدوار سردار غلام عباس نا اہل قرار

پی ٹی آئی کے امیدوار سردار غلام عباس نا اہل قرار
کیپشن: فوٹو: فائل سردار غلام عباس حلقہ این اے 64 چکوال سے امیدوار تھے۔... ٖفوٹو : فائل

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار غلام عباس کو الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا۔سردار غلام عباس حلقہ این اے 64 چکوال سے امیدوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی جس کے دوران عدالت نے سردار غلام عباس سے استفسار کیا کہ اپ عوامی نمائندے ہیں اور آپ کا این ٹی این ہی نہیں ہے۔عدالت نے کہا کہ آپ نے عوامی نمائندہ ہوتے ہوئے لگژری زندگی گزاری،جبکہ ایک پیسہ ٹیکس نہیں دیا۔

مزید پڑھیں۔۔۔شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار 


سردار غلام عباس کے وکیل احسن بھون نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل نے سادہ زندگی گزاری ہے۔جس پر عدالت نے کہا کہ سردار غلام عباس 2 دفعہ ایم پی اے اور 2 دفعہ ڈسٹرکٹ ناظم رہے ہیں لیکن ٹیکس کچھ نہیں دیا۔