نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو گرفتار کرلیا

نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو گرفتار کرلیا
کیپشن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں..فائل فوٹو

لاہور:آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل کے نامزد ملز م فواد حسن فواد کو نیب لاہور نے گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ختم نبوت ڈرافٹ کو ری چیک کرکے انوشہ رحمان نے جمع کروایا ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا تفصیلی فیصلہ

ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کو نیب آفس کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں جبکہ ترجمان نیب نے تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔خیال رہے کہ فواد حسن فواد آج نیب لاہور میں پیش ہوئے تھے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔فواد حسن فواد آج چوتھی بار نیب میں پیش ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:خان صاحب آپ سیاست نہیں کرسکتے، بہتر ہے  کسی پیر کی مریدی کریں:  شہباز شریف

فواد حسن فواد کو نیب میں تسلی بخش جواب نہ دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ فواد حسن فواد کو مذکورہ تحقیقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری ٹو امپلیمنٹیشن طلب کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں