سہ ملکی ٹی 20سیریز : پاکستان نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لئے 195رنز کا ہدف دیدیا

سہ ملکی ٹی 20سیریز : پاکستان نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لئے 195رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: اوپنر فخر زمان نے سب سے زیادہ 73رنز کی اننگز کھیلی ۔۔۔تصویر بشکریہ کرک انفو

ہرارے:سہ ملکی ٹی 20سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لئے 195رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ختم نبوت ڈرافٹ کو ری چیک کرکے انوشہ رحمان نے جمع کروایا ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا تفصیلی فیصلہ

تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں جاری تین ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹ کے نقصان پر 194رنز بنائے۔اوپنر فخر زمان نے سب سے زیادہ 73رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حسین طلعت 30اور آصف علی 37رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔

یہ بھی پڑھیں:خان صاحب آپ سیاست نہیں کرسکتے، بہتر ہے  کسی پیر کی مریدی کریں:  شہباز شریف

کپتان سرفراز احمد نے 14،شعیب ملک نے 27  اور شاداب خان نے 7سکور بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے رچرڈسن نے 2 اور اینڈریو ٹائی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں