نیب نے پنجاب کی مزید 30 کمپنیوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا

نیب نے پنجاب کی مزید 30 کمپنیوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا

فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور:  پنجاب کمپنیز سکینڈل کی تحقیقات میں مزید پیشرفت سامنے آگئی، نیب نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ، قائداعظم سولر پارک، قائداعظم تھرمل پاور کمپنی، لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں سمیت 30 کمپنیوں کا مزید ریکارڈ حاصل کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق کمپنیوں نے اربوں کے فنڈز کا بغیر منظوری من پسند طریقے سے استعمال کیا، ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے کہا کہ پنجاب 56کمپنیوں سے متعلق معاملات انتہائی سنجید ہ ہیں، مزید بھی اہم ریکارڈ نیب کو مل گیا، 56 کمپنیوں میں دئیے گئے ٹھیکوں سمیت معاملات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، شہباز شریف کو میگا کرپشن کیس پر طلب کیا، انہوں نے آ کر بیان قلم بند کروایا۔ انہوں نے کہا کہ احد چیمہ کیس کاحتمی چالان جلد مکمل کر کے عدالت کو بھجوا دیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو گرفتار کرلیا
  

شہزاد سلیم نے مزید کہا نیب میں تمام کیسز کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں فیس کو نہیں، نیب کے سسٹم میں کسی قسم کا کوئی ون مین شو نہیں ہوتا، راجہ قمر السلام نے صاف پانی کے مہنگے ٹھیکے دئیے، ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے جن افراد کو بھی گرفتار کیا ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 45 رنز سے ہرا دیا
 
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں