شہبازشریف نےمسلم لیگ (ن) کا منشور  پیش کر دیا

 شہبازشریف نےمسلم لیگ (ن) کا منشور  پیش کر دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج پارٹی  کا انتخابی منشور  پیش کر رہا ہوں، 2013 میں اہم سیاسی جماعتوں نے انتخابی منشور پیش کیا، عوام فیصلہ کرسکتے ہیں کس پارٹی نے اپنے پارٹی منشور پر عمل کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ 2013 میں ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا،  2013 میں بیروزگاری اپنے عروج پر تھی، 2013 میں لوڈشیڈنگ کیخلاف پورا ملک سراپا احتجاج تھا، ن لیگ کی حکومت نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا، 2013 میں ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر تھی، 2013 میں ملک کی اکثرصنعتیں بند ہوچکی تھیں، لوڈشیڈنگ اور بیروزگاری کیخلاف کراچی سے خیبر تک ٹائر جلاتے جاتے رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سرور خان وفاداریاں تبدیل کرنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے:ترجمان چودھری نثار
 
 انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو دیکھنا چاہیے کس نے منشور پر عملدرآمد کیا اور کس نے دعوے کئے، نوازشریف نے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا کیا، 5 سال میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی،شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا، 3 ہزار میگاواٹ بجلی سی پیک کے ذریعے سسٹم میں شامل ہوئی، 5 ہزار میگاواٹ بجلی این این جی کے ذریعے پیدا کی گئی، ن لیگ کی حکومت نے نیلم جہلم منصوبے کو قابل عمل بنایا۔ ن لیگ اعتماد سے کہہ سکتی ہے تمام چیلنجز کو پورا کیا ہے،  توانائی منصوبوں میں قوم کے 160 ارب روپے بچائے گئے۔سی پیک میں چین بجلی کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے، پہلی بار شمسی توانائی کے منصوبے لگائے گئے ہیں،  ن لیگ منصوبوں میں کامیابی پر عوام میں جا رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کی فیصلہ مؤخر کرنے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر
 

ہمارا انتخابی منشور 2018 قوم کے سامنے ہے، غریب بچوں کے ماہانہ وظیفے جاری رکھیں گے،  غریب طبقے کو پیروں پر کھڑا کرنا ن لیگ کے منشور کا حصہ ہے، زیور تعلیم پروگرام پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا،  عوام کیلئے خود روزگار اسکیم کو ملک بھر میں بڑھائیں گے، غریب بچوں کیلئے انڈومنٹ فنڈز جاری رکھیں گے، خواندگی کی شرح بڑھانے کیلئے پروگرام شروع کر رہے ہیں، بچوں کو اسکول بھیجنے والے خاندان کو فی کس ایک ہزار روپے دیں گے،  خودروزگار اسکیم کے تحت 20 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کریں گے۔

چھٹی جماعت کی بچیوں کادوسو سے بڑھا کرایک ہزار کردیا تھا۔خودروزگار اسکیم جاری رکھیں گے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جاری رکھیں گے۔ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا۔ ہیلتھ کارڈ انقلابی قدم تھا۔  صنعت اور زراعت کوترقی یافتہ بنائیں گے۔  ملک کے 17اضلاع میں اب پاکستان بھر میں ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے۔پنجاب جیسا صحت کا نظام ملک بھر میں نافذ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ خیبرپختونخواہ میں کوئی ہسپتال یا یونیورسٹی نہیں بنائی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایگزیکٹ کے شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو7 سال قید کی سزا سنا دی گئی
   

  ن لیگ کے صدر نے کہا کہ پارٹی قائد کے وژن کے مطابق کراچی سمیت پورے ملک میں افواج پاکستان کی کاوشوں سے ملک میں امن قائم کیا۔   پاکستان میں تمام منصوبوں کو شفاف طریقے سے لگایا گیا،  ن لیگ کی حکومت نے برق رفتاری سے منصوبوں کو مکمل کیا۔ نیب کا سورج آج کل بہت چمک رہا ہے، نیب کو چیلنج کرتا ہوں، چیک کرے اگر ایک پائی کا بھی ذمہ دار ہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں