پی ٹی آئی کے پاس بھی انقلاب و تبدیلی کا آخری موقع ہے: شیخ رشید

پی ٹی آئی کے پاس بھی انقلاب و تبدیلی کا آخری موقع ہے: شیخ رشید
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آٹھ نو سال ہو گئے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ، ملک کے حالات اچھے نہیں، ڈالر 126 کا ہو گیا ،پوری کوشش کرتا ہوں عمران خان کی حکومت بنے،پی ٹی آئی کے پاس بھی انقلاب و تبدیلی کا آخری موقع ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شہبازشریف نےمسلم لیگ (ن) کا منشور  پیش کر دیا
 
  نیوکٹاریاں میں ناشتے کے بعد شیخ رشید نے انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ نوسال ہو گئے میں نے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے ،پی ٹی آئی کے پاس بھی انقلاب و تبدیلی کا آخری موقع ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ میرے سپورٹرز کاکسی قبضہ مافیاسے تعلق نہیں جبکہ ہمارے ملک میں امیدواروں کا تعلق قبضہ مافیا سے ہے اور95 فیصد امیدوار اپنے حلقوں میں نہیں رہتے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیب نے پنجاب کی مزید 30 کمپنیوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا
  

انہوں نے کہا کہ ملک کی اصل ترقی کا راز بلوچستان کی زمین میں ہے، 4 سینئر پارلیمنٹرینز میں سے صرف میں اور نثاررہ گئے ہیں،دولت کے بل پر معزز بننے والوںکی گردن سے سریانکالناچاہتا ہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں