قابل اعتراض ویڈیو بنا کر خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

قابل اعتراض ویڈیو بنا کر خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار
فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: لاہور میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے قابل ِ اعتراض ویڈیوز بناکر ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: میاں صاحب آپ پاکستان آئیں اڈیالہ جیل آپ کا انتظار کررہی ہے: عمران خان

   

ایف آئی اے کے مطابق شہری رضوان احمد نے تحریری شکایت کی تھی کہ عبداللہ نامی شخص قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر اس کی ہمشیرہ کو بلیک میل کررہا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے ملزم عبداللہ کو مال روڈ پر واقع ایک ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے پاس بھی انقلاب و تبدیلی کا آخری موقع ہے: شیخ رشید

   

خالد انیس کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے ویڈیوز کا ڈیٹا برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزم کا تعلق تحصیل چشتیاں سے بتایا گیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں