مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ظفرعلی شاہ تحریک انصاف میں شامل

 مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ظفرعلی شاہ تحریک انصاف میں شامل
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما ظفر علی شاہ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔مسلم لیگ ( ن ) کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ظفر علی شاہ نے عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔


 یہ خبر بھی پڑھیں: میاں صاحب آپ پاکستان آئیں اڈیالہ جیل آپ کا انتظار کررہی ہے: عمران خان
  

ظفر علی شاہ کا کہنا تھاکہ سیاست کے آخر میں اپنا فرض ادا کرنا چاہتا ہوں، پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ چل رہا ہے، ملک کو ان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے اندرکرپشن کے بڑے بت گرائے ہیں، ان پر کوئی داغ اور دھبہ نہیں ہے، ان کی ہر محاذ پرحمایت کریں گے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے 7 بجے سے قبل انتخابی نتائج کے اعلان پر پابندی لگا دی
   

دوسری جانب عمران خان  نے  ظفر علی شاہ کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ظفرعلی شاہ ذہنی طور پر بہت پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے تھے، ظفر علی شاہ نے کبھی نوازشریف کےغلط کام کا دفاع نہیں کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں