حقیقی جمہوریت میں عوامی لیڈر صرف میرٹ کی بنیاد پر ہی اوپر جاتے ہیں:عمرا ن خان

 حقیقی جمہوریت میں عوامی لیڈر صرف میرٹ کی بنیاد پر ہی اوپر جاتے ہیں:عمرا ن خان
کیپشن: image by facebook

چارسدہ:  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان حقیقی جمہوریت میں عوامی لیڈر صرف میرٹ کی بنیاد پر ہی اوپر جاتے ہیں۔

چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ان کی جماعت تحریکِ انصاف الیکشن میں خاندانی سیاست سے مقابلہ کر رہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبہ پنجاب کے سابق وزیرِاعلیٰ شہباز شریف کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود رہی، انہوں نے 40 ارب روپے صرف اپنی تشہیر پر خرچ کر دیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والی حالیہ بارش نے شہباز شریف کی کارکردگی کا پول کھول دیا.

مریم نواز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزیرِاعظم بننے کی خواہشمند ہیں کہ لیکن ایک دن بھی کام نہیں کیا، پاکستان میں خاندانی سیاست کی وجہ سے جمہوریت ناکام ہو چکی ہے۔