امید ہے انتخابات کے بعد پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں گے، بھارتی ہائی کمشنر

امید ہے انتخابات کے بعد پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں گے، بھارتی ہائی کمشنر
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد :بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے امید ظاہر کی ہے کہ 2018 کے عام انتخابات کے بعد پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔

 سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اجے بساریا نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات 1999 کے بعد سے کشیدگی شکار تھے تاہم ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئےگی۔

رواں سال مارچ میں دفتر خارجہ اور بھارتی وزارت خارجی امور کی جانب سے اعلان کیے جانے والے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر نے کہاکہ دونوں ممالک میں مشترکہ معاہدہ طے پا گیا ہے کہ دونوں اطراف کے سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیئے:امریکا اور کینیڈا میں ہیٹ ویو کے باعث 24 افراد ہلاک
 
 
اس بیان کے تحت پاکستان اور بھارت میں سفارتکاروں اور سفارتی عملے کے ساتھ برتاو کے ضابطہ اخلاق 1992 کے مطابق  پاکستان اور بھارت باہمی طور پر اس بات پر رضا مند ہوئے ہیں کہ وہ سفارتکاروں اور سفارتی عملے کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا مشترکہ دشمن غربت ہے، دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں۔انہوں نے  کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ دہشت گردی کے واقعات سے پاک بھارت مذاکرات کا عمل متاثر ہوا ہے، اب ہمیں چھوٹے قدم اٹھا کر اعتماد کی بحالی کے عمل کے لئے کام کرنا ہوگا۔