آسٹریلیا کیخلاف جیت ،سرفراز احمد نے جیت کا کریڈٹ فخر زمان کو دے دیا

آسٹریلیا کیخلاف جیت ،سرفراز احمد نے جیت کا کریڈٹ فخر زمان کو دے دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ہرارے:قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے آسٹریلیا کے خلاف سہ ملکی سیریز کے تیسرے مقابلے میں جیت کا کریڈٹ اوپننگ بلے باز فخر زمان کو دے دیا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ظفرعلی شاہ تحریک انصاف میں شامل
 

 اپنے  انٹر ویو کے دوران سرفرا ز احمد کا کہنا تھا کہ آج کی پچ پر کھیلنا آسان نہیں تھا لیکن فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں اچھی پوزیشن پر لا کھڑا کیا، آصف علی اور شعیب ملک نے بھی اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو عمدہ ٹوٹل تک پہنچنے میں مدد دی ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: متحدہ مجلس عمل کے متفقہ چاروں صوبوں کے امید واروں کی فہرست جا ری
  

شاہین شاہ آفریدی گزشتہ دو ، تین سیریز سے ٹیم کے ساتھ جارہا ہے اور ہم اسے پرفارم کرنے کا موقع دینا چاہتے تھے ، خوشی ہے کہ اس نےآسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف ایسی کاکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں