ورلڈ کپ کے بعد کپتانی کا فیصلہ سرفراز احمد نے پی سی بی پر چھوڑ دیا

ورلڈ کپ کے بعد کپتانی کا فیصلہ سرفراز احمد نے پی سی بی پر چھوڑ دیا

لندن :ورلڈ کپ میں اپنی ناقص ترین کارکردگی کی بناءپر شدید تنقید کا نشانہ بننے والے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کا کپتان رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) پر چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے مستقبل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کپتانی کا فیصلہ پی سی بی کو کرنا ہے ،میری کارکردگی جیسی بھی رہے، اس کا جائزہ کرکٹ بورڈ کو لینا ہے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم آج اپنا آخری لیگ میچ بنگلہ دیش کیخلاف کھیل رہی ہے اور کوئی معجزہ ہی ہے جو پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچا سکتا ہے۔