2019 کے پہلے 6 ماہ میں 38 صحافیوں کو قتل کیا گیا، رپورٹ

2019 کے پہلے 6 ماہ میں 38 صحافیوں کو قتل کیا گیا، رپورٹ
کیپشن: photo credit.. edugeniusblog.com

 نیویارک: صحافیوں کی تنظیم پریس ایمبلم کمپین نے 2019 کے پہلے 6 ماہ کی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 20 ممالک کے 38 صحافیوں کو قتل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق چھ ماہ کے دوران افغانستان میں چھ اور میکسیکو میں نو صحافیوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

افغانستان میں صحافیوں کے خلاف ہونے والے پُرتشدد واقعات میں مختلف تنظیمیں اور میکسیکو میں جرائم پیشہ گروہ ملوث ہیں۔ پاکستان میں بھی 6 ماہ کے دوران 4 صحافیوں کو قتل کیا گیا۔ دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف پُر تشدد واقعات میں 42 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔