لگژری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال پر نیب کی نواز شریف سے تفتیش

 لگژری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال پر نیب کی نواز شریف سے تفتیش
کیپشن: Image Source: PMLN Twitter Account

لاہور: لگژری گاڑیوں کے استعمال اور توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی کی 3 رکنی ٹيم نے نواز شریف سےکوٹ لکھپت جیل میں تفتیش کی،نیب ٹیم نےنواز شریف سےایک گھنٹے تک تفتیش کی اور ایک سوال نامہ بھی دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، توشہ خانہ کیس اور سرکاری گاڑیوں کےغیرقانونی استعمال کےالزامات میں نیب راولپنڈی کی ٹیم نے نواز شریف سے تفتیش کی ۔سابق وزیر اعظم پر توشہ خانہ کیس میں مختلف ممالک سےملنےوالےتحائف کےذاتی استعمال کےالزامات ہیں ۔

 

ذائع کے مطابق ،نوازشریف کوسخت سیکیورٹی میں سیکیورٹی سیل سےجیل سپرنٹنڈنٹ کےکمرے میں لایاگیا۔

                                  

ذرائع کے مطابق ، نواز شریف نے کہا کہ بطوروزیراعظم جوتحائف ملےسرکاری خزانے میں جمع کرادیے، سرکاری گاڑیاں استعمال کرنےکاآئینی اورقانونی حق حاصل تھا،سرکاری گاڑیوں کےاستعمال کارکارڈ چیک کیا جا سکتا ہے۔کچھ سوالات کےجوابات قانونی ٹیم سےمشاورت کےبعد دو ں گا۔