لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
کیپشن: image by Facebook

لاہور : محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب سمیت ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی ، لاہور ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب سمیت مختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی ، لاہور ، گوجرانوالہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زیادہ تر موسم گرم اور خشک رہے گا ، لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں تیز ہواﺅں اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں ، فیصل آباد ، سرگودھا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅں اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گجرات میں 70، سیالکوٹ میں 40، نارووال میں 37، جہلم میں 20، گوجرانوالہ میں پانچ ، قصور میں 4، لاہور میں 4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔