کراچی:سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن نے سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی کردی ۔
تفصیلات کے مطابق ، سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن نے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی کر دی جس کے بعد سونے کی قیمت کم ہوکر 78100 روپے ہوگئی ۔10 گرام سونے کی قدر 774 روپے کمی سے 66960 روپے ہوگئی۔
جکہ عالمی مارکیٹ میں سونےکی فی اونس قیمت 1414 ڈالر برقرار ہے ۔