کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلادیش کو 94 رنز سے شکست دے دی

کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلادیش کو 94 رنز سے شکست دے دی
کیپشن: Image Source: ICC Twitter

لندن : پاکستان نے بنگلادیش کو 94 رنز سے شکست دے دی، بنگلادیش کی ٹیم 45 اوور زمیں 221 رنز پرڈھیر ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق، انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں  پاکستان نے بنگلادیش کو 94 رنز سے شکست دے دی، پاکستان کے 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری  ٹیم 45 اوور زمیں 221 رنز پرڈھیر ہوگئی۔ شکیب الحسن  64 رنز بنا کر نمایاں رہے،  سومیا سرکار اور تمیم اقبال  نے بنگلہ دیش  کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا تو 26 کے مجموعے پر محمد عامر نے سومیا سرکار کوآؤٹ  کردیا، وہ 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،  تمیم اقبال 8 ،محموداللہ 26، مصدق حسین 16، محمد سیف الدین صفر، مشرفی مرتضیٰ 15 اور مستفیض الرحمان نے 1  رنز اسکور  کیا ۔ 

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے شانداربالنگ کرتے ہوئے 6شکار کیے اور مین آف دی میچ قرارپائے، شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں 5یا زائد وکٹیں لینے والےکم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 35 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔شاداب خان نے 2 ، محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  بنگلہ دیش کو 316رنز کا ہدف دیا ، قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ بلے باز امام الحق 100گیندوں پر 100رنز بنا کر نمایاں رہے .ان کی اننگز میں 7چوکے شامل تھے، فخر زمان 31گیندوں پر صرف 13رنز بنا سکے ۔

بابر اعظم نے 98گیندوں پر 96سکور کیے جس میں 11چوکے شامل تھے ، محمد حفیظ نے 25گیندوں پر 27سکور کیے جس میں 3چوکے شامل تھے ۔مڈل آرڈر بلے باز عماد وسیم نے 26گیندوں پر 43سکور کیے جس میں 1چھکا اور 6چوکے شامل تھے۔ 

بنگلہ دیش کی جانب سے مصتفیض الرحمن نے 10اوورز میں 75رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا,محمد سیف الدین نے 9اوورز میں 3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔مہدی حسن نے 10اوورز میں 30سکور دے کر 1وکٹ حاصل کی۔