پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا

پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: عالمی ویب سائٹ نے پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قرار دیدیا جبکہ سوئٹزرلینڈ کو دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں ضروریات زندگی کی قیمتوں سے متعلق معلومات دینے والی ویب سائیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے جبکہ بھارت تیسرا سستا ترین ملک ہے۔

جنوبی ایشائی ممالک نیپال اس لحاظ سے دوسرے اور بنگلہ دیش گیارویں نمبر پر ہیں ، دوسری جانب سوئٹزرلینڈ ، ناروے اور وینزویلا دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہروں میں سے رولپنڈی ایسا شہر ہے جہاں ضروریات زندگی سب سے ارزاں ہیں جبکہ اس فہرست میں کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کو بالترتیب دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل ہے۔

اس کے علاوہ نیپال کے بعد دوسرے نمبر پر پاکستان میں سب سے کم کرائے پر اشیا دستیاب ہیں جبکہ سنگاپور میں کرائے سب سے زیادہ ہیں۔