عالمی مالیاتی اداروں کا اعتماد بحال کرنا وزیراعظم کا بڑا کارنامہ ہے,فردوس عاشق اعوان

عالمی مالیاتی اداروں کا اعتماد بحال کرنا وزیراعظم کا بڑا کارنامہ ہے,فردوس عاشق اعوان
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

لاہور: مشیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت استحکام کی ضرورت ہے، پاکستان کے اقتصادی وژن کو دنیا نے مانا لیا، آئی ایم ایف کے کسی رکن نے پروگرام مخالفت کی نہیں کی ۔

 

فردوس عاشق  کے مطابق، آئی ایم ایف نے کہاہےکہ پاکستان معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہوجائیگا، پاکستان کو 38ارب ڈالر مزید ملیں گے، عمران خان نے ادارہ جاتی اصلاحات سے نئے پاکستان کی بنیاد ڈال دی ہے۔ نئی حکومت کو تاریخی قرضہ اور خسارہ ورثے میں ملا۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بلین ٹری سونامی صدقہ جاریہ ہے، عالمی مالیاتی اداروں کا اعتماد بحال کرنا وزیراعظم عمران خان کا بڑا کارنامہ ہے، عازمین حج کے لیےروڈ ٹومکہ منصوبہ وزیراعظم کا بڑا اقدام ہے، بلین ٹرین سونامی منصوبے کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔

 

معاون خصوصی نے کہا کہ آئی ایم ایف کا اقتصادی پیکیج وزیراعظم کی معاشی پالیسزپر عالمی اعتماد کا مظہر ہے،ان کے عوام کے مفاد میں کیے گئے اقدامات دوررس نتائج کے حامل ہیں، درخت گننےوالے لوٹی ہوئی دولت گن کر واپس کرنا شروع کریں۔

 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں پولیس کو سیاست زدہ کیاگیا، حکومت نے پنجاب پولیس کوٹھیک کرنا شروع کردیاہے، سندھ میں سیاسی یتیموں کی سیاست کا اسی سیاست زدہ پولیس پر انحصار ہے، انھوں نے کرپشن سے ناط نہ توڑا تو عوام کو ان سے ناطہ توڑنا پڑے گا۔