خوشاب: دریائے جہلم میں ڈوبنے والے بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں، تیسرے کی تلاش جاری  

Khushab: Bodies of children drowning in Jhelum river recovered, search for third continues
کیپشن: فائل فوٹو

خوشاب: گزشتہ روز دریائے جہلم میں ڈوبنے والے دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تیسرے کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ خوشاب کے نواحی علاقے کے سی پی کالونی کے رہائشی 3 بچے دریائے جہلم میں نہانے پہنچے لیکن پانی کی گہرائی کی وجہ سے ڈوب گئے۔

بچوں کی تلاش کیلئے فوری طور پر آپریشن شروع کیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی تگ ودو سے ڈوبنے والے دو بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کی شناخت 15 سالہ نعمت اللہ اور 14 سالہ مدثر کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر عبدالرشید کا نیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمیں گزشتہ روز 3 بچوں کے دریائے جہلم میں ڈوبنے کی اطلاع ملی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈوبنے کا واقعہ نزد لنگر والا پل مظفر گڑھ روڈ دریائے جہلم میں پیش آیا۔ ڈوبنے والے تینوں بچے کے سی پی گروٹ چوک کے رہائشی ہیں۔ ان میں سے دو کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ تیسرے کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔