ملک بھر میں 11 جولائی سے بارشوں کا امکان

ملک بھر میں 11 جولائی سے بارشوں کا امکان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: گرمی سے ستائے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ بین الاقوامی ماہرین موسمیات نے ملک بھر میں 11 جولائی سے بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔ 
 بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں بارشوں کا آغاز 11جولائی سے ہوسکتا ہے، پاکستان اور بھارت میں مجموعی طور پر بہتر بارشیں متوقع ہیں۔ 
ماہرین کے مطابق خلیج بنگال میں آندرا پردیش یا اوڑیسہ میں 11جولائی کو کم دباؤ بن سکتا ہے جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں جولائی میں معمول کے قریب بارشوں کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں موسم گرما عروج پر ہے تاہم گزشتہ ایک دو روز سے ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج بھی لاہور میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔