وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف ریفرنس، شریک ملزم کے اثاثے منجمد

وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف ریفرنس، شریک ملزم کے اثاثے منجمد
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں شریک ملزم سندھ کے سابق سیکرٹری توانائی آغا واصف کے بینک اکاؤنٹس، جائیدادیں منجمد کر دیں۔ 
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے فیصلے کی توثیق کردی، جبکہ آغا واصف نے عدالتی فیصلے کے خلاف اعتراضات دائر کردئیے جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا، جج احتساب عدالت نے ریمارکس میں کہاکہ نیب 15 جولائی تک اعتراضات پر جواب جمع کرائے۔
واضح رہے کہ سابق سیکرٹری توانائی آغا واصف کیس میں شریک ملزم کے حیثیت سے نامزد ہیں، نیب نے درخواست میں کہا تھا کہ آغا واصف نے منصوبہ کے الیکٹرک سے ملانے کیلئے لائن بچھانے کی سمری بھیجی، سمری بھیجنے کامقصد منصوبے کو قانونی کور دیکر شریک ملزمان کو فائدہ پہنچانا تھا۔
نیب کے مطابق آغا واصف کی اہلیہ کے نام پر رجسٹرکمپنی میں مشتبہ ٹرانزیکشن سامنے آئیں، ان کو اور ان کی اہلیہ کو وضاحت کا موقع دیا گیا مگر وہ شامل تفتیش نہ ہوئے جس کے بعد ملزم کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کردی گئیں۔