یواے ای میں ملازمت کے مواقع، تنخواہ 3 لاکھ 12 ہزار روپے 

یواے ای میں ملازمت کے مواقع، تنخواہ 3 لاکھ 12 ہزار روپے 
کیپشن: یواے ای میں ملازمت کے مواقع، تنخواہ 3 لاکھ 12 ہزار روپے 
سورس: فائل فوٹو

دبئی : متحدہ عرب امارات کی معیشت بحال ہونے کے ساتھ ہی یواے ای کی کمپنیاں مزید بھرتیوں کے لیے واک ان انٹرویو کر رہی ہیں۔ 

اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق اس ہفتے ایک بینک کے لیے پرسنل لون اور کریڈٹ کارڈ سیلز ایگزیکٹو اور ایک ایف ایم سی جی کمپنی کے لیے ٹیکنیکل سٹاف کی بھرتی کے لیے واک ان انٹرویو منعقد کیے جا رہے ہیں۔ امارات میں پرسنل لون سیلز میں ایک سے دو سال کا تجربہ رکھنے والے افراد اس نوکری کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔ 

امیدواروں کو تجربے کے علاوہ کام کرنے کے لیے پرجوش اور ڈیڈلائن مکمل کرنے والا ہونا چاہیے۔ نوکری کے لیے رکھے جانے والے امیدواروں کو 7 ہزار درہم (تین لاکھ بارہ ہزار روپے) تنخواہ اور دیگر مراعات دی جائیں گی۔

پرسنل لون اور کریڈٹ کارڈ سیل ایگزیکٹوز کی ملازمتوں کے لیے واک ان انٹرویو 7 جولائی تک معاطو ایمپلائمنٹ سروسز، مسعود ٹاور 2 ، الفطائم آٹو مال، پورٹ سعید، دیرا، دبئی پر جاری رہیں گے۔ 

بینک کے علاوہ معروف ایم ایم سی جی کمپنی یونیکائی فوڈز بھی وین سیل مین  اور مکینیکل اور یوایچ ٹی ٹیکنیشن کی بھرتی کر رہی ہے ۔ کمپنی پرکشش تنخواہ پیکج کے علاوہ رہائش اور آمدورفت کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔ اس نوکری کے واک ان انٹرویوز یونیکائی فوڈز الکوز ون، المیدان اسٹریٹ نزد دبئی ہاؤلنگ سنٹر میں 8 جولائی تک ہوں گے۔