جیف بیزوس نے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

جیف بیزوس نے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
کیپشن: جیف بیزوس نے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
سورس: فائل فوٹو

واشنگٹن: جیف بیزوس نے ایما زون کے سربراہ کی حیثیت سے استعفی دے دیا ہے لیکن ابھی تک ان کے مستعفی ہونے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ 

جیف بیزوس نے اپنے کیریئر کا آغاز 2004 میں ا کیا تھا اور وہ کہتے ہیں کہ ان کے پورے کیریئر میں ایک بار ایک چیز کی شکایت آئی جس پر وہ  بہت مایوس ہوئے۔

بیزوس نے اپنے کیرئیر میں ایما زون کو بہت فائدہ دیا اور انھوں نے ہمیشہ مستقبل کو دیکھتے کاروبار کیا جس کی وجہ سے کمپنی دنیا کی بہترین کمپنیز میں سے ایک ہے۔ ایما زون پر ای کامرس کو متعارف کروانے میں بھی بیزوس کا بہت بڑا کردار رہا ہے۔

جیف بیزوس گزشتہ ماہ سے ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے بیزوس کے استعفی دینے کا فیصلہ کیا۔ بیزوس نے 2007 اور 2011 میں ٹیکس نہیں دیا تھا اور گزشتہ برس بھی یہ باتیں چل رہی تھیں۔

ان کے ساتھ کام کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ بیزوس نہ تو اپنے کام کو لے کر خودغرض تھے اور نہ ہی لاپروا بلکہ یہ ان کے خلاف سازش تھی اور جیف بیزوس ریٹائرمنٹ کے بعد خلائی سفر کریں گے۔

ایما زون دنیا کی سب سے بڑی آن لائن کاروباری کمپنی ہے اور عالمی وبا سے پیدا ہونے والے حالات کے دوران ایمازون کی آن لائن خریدو فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایما زون پر دنیا بھر سے ہر قسم کے سامان کی خرید و فروخت ہوتی ہے اور انہوں نے صرف سال 2020 میں 386 ارب ڈالر کمائے جو کہ 2019 کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ تھے۔