لوڈ شیڈنگ کو 100 فیصد ختم کرنے جا رہے ہیں:حماد اظہر 

Load Shedding in Pakistan

اسلام آباد :پاکستان میں بڑھتی گرمی کی شدت نے جہاں عوام کا بُرا حال کر رکھا ہے وہیں لوڈ شیڈنگ سے بھی عوام پر یشان حال تھی ،لیکن وفاقی وزیر برائے توانائی حما د اظہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ۔

حما د اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج سے تمام سیکٹرز کو معمول کے مطابق گیس اور پریشر کی فراہمی بحال کررہے ہیں اس کے علاوہ آر ایل این جی کی فراہمی بھی 100 فیصد بحال کی جا چکی ہے،جس کے بعد لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا ۔

4b63fc0809769177193867aad61a49b2

وفاقی وزیر برائے توانائی حما دا ظہر کا کہنا تھا کہ ایل این جی اور گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے گزشتہ دو ہفتوں سے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے مسائل کا سامنا تھا لیکن آج سے ہم نے تمام سیکٹرز کو معمول کے مطابق گیس اور پریشر کی فراہمی یقینی بنا دی ہے ،اس  کے علاوہ آ ر ایل این جی کی فراہمی کو بھی 100 فیصد بحال کر رہے ہیں تاکہ بجلی کی کمی کوپورا کیا جا سکے ۔

واضح دو  روز قبل ہی  وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا تھا  بجلی کی لوڈشیڈنگ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے کم بجلی پیدا ہونے کی وجہ سے ہے۔