سٹاک مارکیٹ میں مندی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں مندی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ
کیپشن: سٹاک مارکیٹ میں مندی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں بھی 257.06 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 47429.12 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.54 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 20 کروڑ 18 لاکھ 23 ہزار 210 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 35 ارب روپے کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑا۔


دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمت تیزی سے بڑھنے لگی اور قدر مزید 500 روپے بڑھ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 امریکی ڈالر کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 792 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد،پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام کی قدر 429 روپے اضافے کے بعد 93879 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بھی اضافہ بالترتیب 30 روپے اور 25.72 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمتیں 1440 روپے اور 1234.56 روپے ہو گئی ہے۔