شریف خاندان ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے،فردوس عاشق اعوان

Firdous Ashiq Awan,PMLN,Marryam Nawaz,PDM

اسلام آباد :معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا عوام کے حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والا ٹولہ گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہا ہے،عوام ان کو مستر د کر چکے ہیں ،یہ لوگ آج صرف سڑکوں پر اپنے این آر او کیلئے موجودہیں ان کو عوام کے مسائل کی کوئی فکر نہیں ۔

 

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنی توپوں کا رخ ن لیگ کی جانب موڑتے ہوئے کہا شریف خاندان ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے،اس وقت گھرکےاندرجوفسادبرپاہےوہ ملک میں برپاکیاجارہاہے،جعلی راجکماری نے   پارٹی سربراہی اٹھائی اور اپنی سیاست کیلئے اداروں کو استعمال کیا ۔

 

انہوں نے کہا جعلی راجکماری کی کنیزیں منفی پروپیگنڈا کرکے بم کی طرح میڈیا پر چھوڑتی ہیں،عثمان بزدار 3 سال سے ان کی آنکھوں میں تنکا بن کر کھٹک رہے ہیں،وزیراعلیٰ ن لیگ مافیا کا مقابلہ کر رہے ہیں،انہیں حکومت کے ہاتھوں ہر محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑیگا ۔

 

فردوس عاشق اعوان نے کہا پی ڈی ایم گلگت میں شکست کے زخم سوات میں چاٹنے کیلئے موجود ہے،کنیز اول سوات میں جھولے جھول رہی ہیں،ظل سبحانی پہلے ڈیل کرکے چلے گئے تھے،عوام کے حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والا ٹولہ گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہا ہے،انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاست کیلئے اداروں کو استعمال کیا،احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی شہبازشریف کے بیانیے کو تار تار کر رہے ہیں،مسلم لیگ ن سمیت اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے ہاتھوں ہر محاذپر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔