ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا

ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: رمضان کی سپیشل ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں "مشی" کا کردار نبھا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنے ایک پیغام میں مزید اداکاری نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دل میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کیلئے بہت محبت ہے اس لیے اداکاری سے کنارہ کش ہونے کے باوجود وہ انڈسٹری سے رابطے میں رہیں گے۔ اداکارہ نے مداحوں سے کہا کہ وہ انسٹاگرام کے ذریعے بتائیں گی کہ وہ آگے کیا کرنے جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اور شوبز انڈسٹری میں آنے سے پہلے ان کا موازنہ انوشکا شرما سے کیا جاتا رہا اور دونوں کو ہم شکل قرار دیا گیا۔