آئمہ بیگ اور شہباز شگری کا رواں سال کے آخر میں شادی کرنے کا فیصلہ

 آئمہ بیگ اور شہباز شگری کا رواں سال کے آخر میں شادی کرنے کا فیصلہ
کیپشن: آئمہ بیگ اور شہباز شگری کا رواں سال کے آخر میں شادی کرنے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے اپنی شادی سے متعلق مداحوں کو خوشخبری دے دی۔ 

گزشتہ روز ایک ایوارڈ شو میں پاکستان کے نامور فنکاروں نے شرکت کی اور اس دوران وہاں خوبصورت جوڑی آئمہ بیگ اور شہباز شگری بھی موجود تھے۔ شو کے دوران شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار تصویریں بنواتے ہوئے دکھائی دیے۔

ایسے میں ایک صحافی کی جانب سے آئمہ بیگ اور شہباز شگری سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا جس کا جواب سننے کے لیے مداح بھی بے تاب تھے۔ آئمہ بیگ اور شہباز شگری سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ دونوں شادی کب کر رہے ہیں ، اس پر دونوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ رواں سال کے آخر تک ہم شادی کر لیں گے۔ 

خیال رہے کہ رواں سال 20 مارچ کو گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے منگنی کی تھی۔ گلوکارہ نے انسٹاگرام میں اپنی پوسٹ میں شہباز شگری کو ٹیگ کیا تھا اور تصویر میں دیکھا گیا تھا کہ آئمہ بیگ نے ہاتھ میں ہیرے کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی۔