برطانیہ نے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا

برطانیہ نے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: برطانیہ نے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا
سورس: فائل فوٹو

لندن: برطانوی حکومت نے 19 جولائی سے عالمی وبا کورونا وائرس کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ 19 جولائی سے ماسک پہننے کی پابندی ختم ہو جائے گی تاہم رضاکارانہ طور پر پہنا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے عائد کی گئی ایک میٹر کے سماجی فاصلےکی شرط اور گھروں میں صرف 6 افراد کی ملاقات پر پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ گھروں سے کام کرنے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے اور 19جولائی سے تمام بزنس اور نائٹ کلب کھل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا اور لوگوں کو وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے خود فیصلے کرنا ہوں گے۔