کراچی میں آج گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں آج گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی:شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شہر میں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والا مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال سندھ میں موجود ہے جس کے باعث کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق سسٹم کا مرکز بحیرہ عرب میں موجود ہے اور آئندہ چند روز تک بحیرہ عرب میں بالائی سطح پر ہوائیں گردش کریں گی جبکہ سسٹم کے پھیلاؤ کے باعث مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہورہی ہیں۔ 
کراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 27.2 ملی میٹر، ٹرمینل پر 4.4، پی اے ایف مسرور بیس پر 4.3، یونیورسٹی روڈ پر 3.8 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 3.6 ملی میٹر اوراورنگی ٹاؤن میں 2.9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح گلشن معمار میں 24.3 ملی میٹر، نارتھ کراچی 12.8 ملی میٹر، گلشن حدید 16، قائد آباد میں 11.5 ملی میٹر، کیماڑی میں 7.5 ملی میٹر اور سعدی ٹاؤن میں 5.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

مصنف کے بارے میں