پولیس نے پی ٹی آئی رہنماءشرافت علی کو حراست میں لے لیا

پولیس نے پی ٹی آئی رہنماءشرافت علی کو حراست میں لے لیا

لاہور: سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور یوسی 168 کے کو آرڈینیٹر شرافت علی کو دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شرافت علی کی ضمانت پر رہائی ہوئی تھی جس کے بعد انہیں دوبارہ حراست میں لیا گیا ہے جبکہ انہیں چار دن پہلے بھی 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے درمیان دھکم پیل ہوئی لیکن پولیس شرافت علی کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔ 
پولیس کے مطابق شرافت علی چوری، امانت میں خیانت اور لڑائی جھگڑوں کے 50 مقدمات میں مدعی، ملزم اور گواہ ہیں، یہ مقدمات زیر تفتیش ہیں لیکن شرافت علی اپنی پیشی کو ممکن نہیں بنا رہے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں