مجھے کچھ ہوا تو ایک ویڈیو سامنے لائی جائے گی ۔ عمران خان

مجھے کچھ ہوا تو ایک ویڈیو سامنے لائی جائے گی ۔ عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی کرپشن پر فلمیں بنی ہیں آصف زرداری کو مسٹر ٹین پرسینٹ کہتے تھے ۔ کرپٹ لوگوں کو ہم پر مسلط کردیا گیا ہے آج عوام ان کو قبول نہیں کررہے ۔ میں نے ایک ویڈیو بناکر رکھی ہوئی ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ  ویڈیو سامنے لائی جائے گی ۔ اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کون کون اس سازش میں ملوث ہے اور کس نے کس طرح ہماری حکومت کو ہٹانے میں کردار ادا کیا ۔ مجھے کچھ ہوا تو قوم کو بتائیں گے کہ حقائق کیا ہیں ۔ 

عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم آزاد خارجہ پالیسی کی طرف جارہے تھے لیکن امریکا نہیں چاہتا کہ ہم آزاد خارجہ پالیسی بنائیں ،  جو لوگ ہماری حکومت کے خلاف سازش میں شامل ہیں ان کو سوچنا چاہئے ۔ 

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں کی وجہ سے آج بنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گیا ہے ۔  ملک کا نقصان نہ ہو اس لئے میں چپ رہتا ہوں ،  ان سب کا مقصد این آر او ٹو لینا تھا ۔ پہلے سازش ہوئی پھر کرپٹ سیٹ اپ لایا گیا اور پھر کیس ختم کروائے گئے ۔ جن پر اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات ہیں ان کو ہم پر مسلط کردیا گیا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ امریکا نے ان چوروں اور کرپٹ لوگوں کو پاکستان میں حکومت دلائی ہے  ۔عمران خان نے کہا کہ  نواز شریف کی کرپشن پر تو  فلمیں بنی ہوئی ہیں ۔آسف زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کہا گیا لیکن آج عوام ان چوروں کو برداشت نہیں کررہی ۔ ہماری حکومت میں اقتصادی اعشاریئے درست سمت میں چل رہے تھے لیکن موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ کشمیر کو نظرانداز کرکے بھارت سے دوستی کرلیں گے ۔ ان لوگوں کو موقع ملا تو یہ تو اسرائیل کو بھی تسلیم کرلیں گے یہ امریکا کو اڈے بھی دیں گے اور امریکاکی کسی نئی جنگ میں شامل بھی ہوجائیں گے ۔ ان کا نظریہ صرف پیسہ کمانا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں ٹیکس کولیکشن میں بھی اضافہ ہورہا تھا ہمارے دور میں عام آدمی کی مشکلات موجودہ دور سے کہیں کم تھیں ۔ 

عمران خان نے کہا کہ ایاز امیر کے ساتھ جو کچھ کیا گیا وہ انتہائی شرمناک ہے ایاز امیر کنٹرول نہیں ہوسکتے وہ اپنے ضمیر کی آواز سنتے  ہیں ۔ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے جس میں کسی کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا ۔ 

مصنف کے بارے میں