کیا عمران خان حکومت کے خلاف "سازش" کر رہے ہیں؟ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے غیرملکی سفیر سے ملاقات 

کیا عمران خان حکومت کے خلاف
سورس: File

اسلام آباد: کیا عمران خان حکومت کے خلاف "سازش" کر رہے ہیں ؟ چیئرمین تحریک انصاف نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر سے ملاقات کی ہے۔ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ اپوزیشن رہنماؤں کا کیا کام کہ وہ غیر ملکی سفارتکاروں سے ملاقات کریں۔ 

نیو نیوز کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنرنے  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ  چیئرمین تحریک انصاف نے منی لانڈرنگ کے ذریعے غریب ممالک سے سرمائے کی ترسیل کے تدارک کی ضرورت پر زور دیا۔ 

یاد رہے کہ عمران خان اپوزیشن رہنماؤں کے غیرملکی سفارتکاروں سے ملنے پر تنقید کرتے رہے ہیں اور انہیں غدار تک قرار دے چکے ہیں۔ اب حکومت گرانے کی تحریک چلانے والے عمران خان نے خود برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کرکے اپنے ہی بیانیے کی نفی کی ہے۔ 

واضح رہے کہ کسی بھی ملک کے سفارتکاروں کی طرف سے اپوزیشن اور حکومت سے ملاقاتیں روٹین کی بات ہوتی ہے اس میں کوئی سازش کی بات نہیں ہوتی لیکن عمران خان نے خود یہ بیانیہ دیا ہے کہ جو اپوزیشن میں ہوں وہ سفارتکاروں سے ملیں تو وہ حکومت کے خلاف سازش کرتے ہیں اور وہ غدار ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں