حسین نواز کی تصویر لیک کرنے میں چوہدری نثار کا ہاتھ ہے ، فواد چوہدری

حسین نواز کی تصویر لیک کرنے میں چوہدری نثار کا ہاتھ ہے ، فواد چوہدری

اسلام آباد:وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز شریف کی مبینہ لیک ہونے والی تصویر نے ملک بھر میں ہلچل مچا دی تھی ۔جس کے بعد اس تصویر کو لیک کرنے والے کے بارے میں نئی بحث چھڑ گئی تھی  کہ کو ن سی شخصیت ہے جس نے اسے لیک کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے ۔

تاہم اب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ حسین نواز کی جے آئی ٹی پیشی کی تصویر لیک کرنے میں وزیر داخلہ چوہدری نثار اور انٹیلی جنس بیو روکا ہاتھ ہے۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ  حکومت جےآئی ٹی اور ججز کو متنازع بنارہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جےآئی ٹی بلڈنگ کی سیکورٹی چودھری نثارکےپاس ہے۔