لاہور اور سرگودھا ڈویژن سمیت متعدد علاقوں میں بارش اور تیز ہواﺅں کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

لاہور اور سرگودھا ڈویژن سمیت متعدد علاقوں میں بارش اور تیز ہواﺅں کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے بیشتر میدانی علاقوں خصوصاُُبہاولپور ،ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،فیصل آباد ، راولپنڈی، پشاور، ڈی آئی خان ، بنوں، سبی، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشن گوئی کردی ۔

ترجمان راشد بلال کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ،پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن اسلام آباد، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔گزشتہ روز ڈی آئی خان میں ریکارڈ درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس سے پہلے 20 جون1986ءکو 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق نورپور تھل اوربھکر میں52، ڈی آئی خان،سبی 51، سرگودھا، رسالپور 50، میانوالی، ڈی جی خان میں 49 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ آج لاہور میں کم سے کم 31اور زیادہ سے زیادہ 46،اسلام آباد 22اور45،کراچی 29اور37،پشاور میں 26اور زیادہ سے زیادہ 48،کوئٹہ 20اور39،گلگت 14اور37جبکہ چترال میں کم سے کم 16اور زیادہ سے زیادہ 39ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.