شاہ رخ خان کے شدید غصے میں آ نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

شاہ رخ خان کے شدید غصے میں آ نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

ممبئی : بھارت کے نامور اداکار شاہ رخ خان نے دبئی کا دورہ کیا جہاں ان کے ساتھ ایک ایسا مذاق کیا گیا جس نے اداکارہ کو شدید غصے میں مبتلا کردیا۔تفصیلات کے مطابق مصر کے ایک مقبول پرینک شو کے میزبان رامز گلال نے رمضان ٹی وی پرینک کے لیے بولی وڈ بادشاہ کے ساتھ مذاق کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اس ویڈیو میں شاہ رخ خان کسی شوٹ کے لیے جارہے تھے، اپنی گاڑی میں بیٹھے انٹرویو دیتے ہوئے ایک موقع پر ان کی گاڑی مٹی (quick sand) میں دھنسنے لگی، جس کے بعد شاہ رخ پریشان ہوگئے، اس موقع پر شاہ رخ اپنے ساتھ دوسروں کی مدد بھی کررہے تھے جبھی سامنے سے ایک بڑا مگر مچھ ان کے قریب آگیا۔ 

اس دوران شاہ رخ کافی ڈرے ہوئے نظر آرہے تھے، تاہم اس ہی وقت میزبان رامز ان کے سامنے آگیا جو اس مگر مچھ کے کاسٹیوم میں موجود تھا۔رامز کو دیکھتے ہی شاہ رخ اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکے، انہوں نے کہا ’کیا تم مجھے ہندوستان سے اس سب کے لئے لائے ہو؟‘

اس کے بعد شاہ رخ خان نے میزبان کو مارنے کی بھی کوشش کی تاہم اپنے غصے پر قابو کرتے ہوئے وہاں سے جانے لگے لیکن اس ہی وقت رامز نے اداکار کے پیر پکڑ کر معافی مانگنا شروع کردی 

ویڈیو کو دیکھنے میں تو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ واقعی شاہ رخ اس مذاق کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے تاہم اگر رامز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اس سیلفی کو دیکھیں تو ایسا لگ رہا ہے کہ یہ شاہ رخ اور ان کا پلان تھا۔کئی رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ شاہ رخ خان نے اس ویڈیو کے لیے 2 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا۔

a250afd92ae5117b0d7c178cdb036df0

اپنے شو کے لیے رامز زیادہ تر ٹی وی شخصیات کے ساتھ مذاق کرتے ہیں، وہ شاہ رخ خان سے قبل ہولی وڈ اداکارہ پیرس ہلٹن، اینٹونیو بندراس اور سٹیون سیگل کے ساتھ بھی ایسا کرچکے ہیں۔