گہری نیند کے لیے سونے سے ایک گھنٹہ قبل دو کیوی پھل کھانا مفید ہے،تائیوانی ماہرین

گہری نیند کے لیے سونے سے ایک گھنٹہ قبل دو کیوی پھل کھانا مفید ہے،تائیوانی ماہرین

تائپے :تائیوان کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گہری نیند کے لیے دو کیوی پھل کھانا مفید ہے ۔ تائپے میڈیکل یونیورسٹی تائیوان کے ماہرین صحت کی جانب سے کئے گئے ایک سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کیوی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور سیروٹونن دماغ کو سکون پہنچا کر ایک مو¿ثر نیند کی وجہ بنتے ہیں۔

اس کے لیے ماہرین نے24 افراد کے سونے میں مشکلات کا جائزہ لینے کے لئے انہیں نیند سے ایک گھنٹے قبل کیوی پھل کھانے کو دیا گیا تو پھل کھانے والے افراد 13 فیصد وقت زیادہ سوئے۔ اس کے علاوہ ان میں بستر پر جانے کے بعد نیند کا دورانیہ بھی 35 فیصد تک کم ہوگیا۔ماہرین کے مطابق کیوی میں موجود وٹامن سی سانس کے نظام کو بہتر بناتا ہے جب کہ دمے کے مریض اگر کیوی کھائیں تو یہ ان کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

اس میں پایا جانے والا پروٹیولائٹک اینزائم نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے کے ساتھ خون کے لوتھڑے نہیں بننے دیتا اور بلڈ پریشر کو بھی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.