اومیگا تھری پروٹین والی غذائیں دماغ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، امریکی ماہرین صحت

اومیگا تھری پروٹین والی غذائیں دماغ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، امریکی ماہرین صحت

کیلی فورنیا:امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اومیگا تھری پروٹین والی غذائیں دماغ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ کیلیفورنیا میں مختلف اداروں کی طرف سے جاری تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کا کہنا ہے کہ اومیگا تھری پروٹین (اومیگا تھری فیٹی ایسڈز) انسانی دماغ میں خون کا بہاو بہتر کرکے نہ صرف ہماری یاداشت بہتر بناتا ہے بلکہ بڑی عمر کے لوگوں میں الزائیمر سمیت کئی دماغی بیماریوں کی روک تھام بھی کرتا ہے۔

اس بات کی تصدیق کے لیے 166 رضاکاروں سے متعلق طبّی معلومات جمع کی گئیں جب کہ ان کے غذائی معمولات کا جائزہ لینے کے علاوہ حساس الات کی مدد سے ان کے دماغوں میں خون کے بہاو¿ اور متعلقہ دماغی سرگرمیوں کو بھی تفصیلاً جائزہ لیا گیا۔ مطالعے کے بعد معلوم ہوا کہ جو افراد اومیگا تھری فیٹی ایسڈ والی غذائیں بطور معمول استعمال کرتے ہیں وہ یاداشت کے معاملے میں بھی دوسروں سے بہتر رہتے ہیں جب کہ بزرگی میں پہنچ جانے کے بعد بھی انہیں دوسرے لوگوں کی نسبت کم تر دماغی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں بطورِ خاص الزائیمر کی بیماری نمایاں ہے۔

واضح رہے کہ مچھلی، مرغی اور انڈوں کے علاوہ السی کے بیجوں، خشک میوہ جات، بادام، پودینہ اور پالک میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔