مکی آرتھر نے گرین شرٹس کی بدترین شکست کا اعتراف کر لیا

مکی آرتھر نے گرین شرٹس کی بدترین شکست کا اعتراف کر لیا

برمنگھم: میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے وہاب ریاض کو کھلانے کے بارے میں کہا ہے کہ یہ ان کی سلیکشن تھی اور وہ اس کی پوری ذمہ داری لیتے ہیں۔ وہاب ریاض کو کھلانے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ پاکستانی ٹیم کے پاس زیادہ سے زیادہ آپشن یا متبادل ہوں۔

انہوں نے کہا میچ سے ایک دو دن پہلے تک وہاب ریاض کی فٹنس کے بارے میں شکوک و شبہات پائے جاتے تھے لیکن میچ کے دن وہ مکمل طور پر فٹ تھے۔ قومی ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم بدقسمتی سے بنیادی چیزیں ہی درست نہیں کر پائے۔

یاد رہے گزشتہ روز چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 124 رنز سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم 164 رنز پر پویلین لوٹ گئی جبکہ وہاب ریاض انجری کے سبب بیٹنگ کیلئے نہ آ سکے۔