وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس جاری

وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس جاری

لاہور: وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدرات مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس لاہور میں جاری ہے۔اس موقع پر   وزیر اعظم مسلم لیگ ن رہنماؤں کو جے آئی ٹی میں اپنے موقف پر اعتماد میں لیں گے۔  جبکہ اجلاس میں آئندہ لائحہ عمل بھی بات چیت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم نواز شریف آج  ایوان وزیر اعلیٰ پہینچے، جہاں وزیر اعظم ایوان وزیر اعلیٰ میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ذرائر کے مطابق اجلاس میں وفاقی اور صوبائی وزراء بھی شریک ہیں۔اجلاس پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال  کیا جائیگا۔وزیر اعلیٰ  پنجاب نے وزیر اعظم پاکستان کو بجٹ کے حوالے اے بھی بریفنگ دے گے۔اجلاس کےشرکا نے وزیر اعظم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا ہے۔  مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پانامہ ہو یا سیاسی مخالفت پارٹی قیادت کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے۔ اس موقع پر ، شہباز شریف کا کہنا تھا پروپیگنڈا کرنے والوں کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا ، 2018 میں بھی مسترد کریں گے، نواز شریف بھائی ہی نہیں لیڈر بھی ہیں۔

یاد رہے کہ پانامہ معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو قطری شہزادے شیخ حماد بن جاسم کا جوابی خط موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے عدالت میں پیش کئے گئے خط اوران پراپنے دستخط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کو ضروری نہیں سمجھتے۔

اس سے قبل  وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوچکی ہے.یہ تصویر اٹھائیس مئی کی ہے جس میں وہ کرسی پر اکیلے بیٹھے نظر آرہے ہیں اور تفتیش کاروں کو جوابات دے رہے ہیں۔تجزیہ کار حیران ہیں کہ اتوار کے دن سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر کیسے وائرل ہوگئی؟

مصنف کے بارے میں