گلگت بلتستان ،نواز شریف آر سی سی پل ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

گلگت بلتستان ،نواز شریف آر سی سی پل ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

گلگت بلتستان : وزیراعلی ٰگلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے دریائے غذر پر تعمیر 150 میٹر طویل نواز شریف آر سی سی پل ٹریفک کے لیے کھول دیا۔پیر کوغذر کے علاقے گاہکوچ میں دریائے غذر پر 32 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 150 میٹر طویل نواز شریف آر سی سی پل کا افتتاح وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ پل کی تعمیر سے اشکو من اور گاہکوچ کا زمینی فاصلہ کم ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے ہر گاوں اور ہر سیاحتی مقام تک بہتر سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ 9 ارب سے بڑھاکر 17 ارب کردیا ہے جبکہ گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں بھی شامل کیا جارہا ہے۔

مصنف کے بارے میں