مطالبات کا نو ٹیفکیشن ،بلوچستان نرسز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل اسٹاف سراپا احتجاج

مطالبات کا نو ٹیفکیشن ،بلوچستان نرسز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل اسٹاف سراپا احتجاج

کوئٹہ:  بلوچستان نرسز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل اسٹاف سراپا  احتجاج ہیں ۔دنوں کا مطا لبہ ہے کہ حکومت منظو ر شدہ مطالبات کا نو ٹیفکیشن جلد جاری کر ئے ۔نر سز نے تو احتجاج میں شدت لا تے ہو ئے صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ڈیوٹیز سے بائیکاٹ کردیا ہے۔

حکومت بلوچستان نرسز کے مطا لبات کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا  توصوبے بھر کی نر سوں نے ہسپتالوں میں ڈیوٹیز کابائیکاٹ کر دیاہے ۔کو ئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالو ں کی نر سوں نے سول ہسپتا ل میں جمع ہو کر ناصرف دھرنا دیا ہے ۔ بلکہ انہوں نے احتجاجی مظا ہر ہ بھی کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے باز ی بھی کی
نر سز کہتی ہیں کہ حکومت نو ٹیفکیشن کے معملے میں سستی سے کا م لے رہی ہیں۔
جہاں نو ٹیفکیشن کے اجرا ءمیں تاخیر سے نرسوں نے دوباہ احتجاج کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔وہاں 2ما ہ سے زائد کے عرصے سے پیرامیڈیکس بھی احتجاج پر ہیں۔پیرا میڈیکس کا کہنا ہے کہ تسلیم شدہ مطا لبات کے نو ٹیفیکشین کے اجراءمیں بلا وجہ تا خیر سمجھ سے بالا تر ہے۔نر سز اور پیرا میڈیکل اسٹا ف نے حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ ان کے مطا لبات کی منظو ری کانوٹیفکیشن جلد جاری کر ئے تا کہ وہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ گز ار سکیں۔

مصنف کے بارے میں