لندن وین حملے میں پاکستانی شخص بھی شامل ہے ،برطانوی سیکیورٹی

لندن وین حملے میں پاکستانی شخص بھی شامل ہے ،برطانوی سیکیورٹی

لندن :برطانوی سیکورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں 2روز قبل دہشت گردی کا حملہ کرنے والے تین افراد میں ایک پاکستانی شخص بھی شامل ہے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کا بین الاقوامی تعلق ہے ۔برطانیہ کے ویسٹرن سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ لندن برج کے تین حملہ آوروں میں سے ایک حملہ آور پاکستان میں پیدا ہوا ۔انہوں نے بتا یا کہ ابھی اس بارے میں پتہ نہیں چل سکا کہ یہ شخص برطانیہ میں کب آیا اور اسے برطانوی شہریت کب ملی ۔

سیکیورٹی حکام نے مزید کہا کہ لند ن برج کے دیگر دو حملہ آوروں کی شہریت کے حوالے سے بھی ابھی کچھ واضح نہیں ہے ۔واضح رہے کہ دو روز قبل لندن برج اور بارو مارکیٹ کے قریب تین حملہ آورں نے پہلے لوگوں کو گاڑی کے نیچے کچل ڈالا اور پھر لوگوں پر چاقووں سے بھی حملے کیے جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور 48سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔