وزارت خزانہ نے عید سے قبل تنخواہیں دینے کا فیصلہ کر لیا

 وزارت خزانہ نے عید سے قبل تنخواہیں دینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد :  وزارت خزانہ نے جون کی تنخواہیں یکم جولائی سے پہلے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کو جون کی تنخواہیں عید سے پہلے دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ عید الفطر کے پیش نظر کیا گیا ہے جس کے تحت تمام سرکاری ملازمین کو 22 جون بروز جمعرات کو ہی تنخواہیں دے دی جائیں گی۔ اس ضمن میں اسٹیٹ بنک اور دیگر متعلقہ بنکوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق 24 جون بروز ہفتہ کو تعطیل کے باوجود بھی تمام بنکس کھُلے رہیں گے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن کا اجرا بھی کر دیا گیا ہے۔