آرمی چیف سے جاپان کے سفیر کی ملاقات، خطے کی سیکورٹی پر تبادلہ خیال

 آرمی چیف سے جاپان کے سفیر کی ملاقات، خطے کی سیکورٹی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں جاپانی سفیر تاکاشی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ملاقات کی۔ آرمی چیف سے ملاقات میں خطے کی سلامتی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جاپانی سفیرنےدہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔ جاپانی سفیر کا کہنا ہے کہ تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے خواہاں ہیں۔

آرمی چیف نے بھی ملاقات میں اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ امید ہے خطے میں قیام امن کے لیے جاپان اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ صدر ممنون حسین نے 26 نومبر 2016 کو وزیراعظم نواز شریف کی تجویز پر لیفٹننٹ جنرل زبیر محمود حیات اور لیفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے 16 بلوچ رجمنٹ میں 24 اکتوبر 1980 کو کمیشن حاصل کیا، یہ وہی رجمنٹ ہے جہاں سے ماضی میں تین آرمی چیف آئے ہیں اور ان میں جنرل یحیٰ خان، جنرل اسلم بیگ اور جنرل کیانی شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں