ملتان میں بیٹے نے ماں کو قتل کر دیاملزم فرار ،واقعہ کی تحقیقات شروع کردی،پولیس

ملتان میں بیٹے نے ماں کو قتل کر دیاملزم فرار ،واقعہ کی تحقیقات شروع کردی،پولیس

ملتان: بیٹے نے مبینہ طور پر گولیاں مار کر اپنی ماں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز واقعہ ملتان کے پولیس اسٹیشن مخدوم رشید کے علاقہ گارڈن ٹاون میں پیش آیا جہاں کامران نامی 26 سالہ نوجوان نے اپنی بیوہ والدہ کوثر پروین کو گولی ماری اور فرار ہو گیا ۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں تاہم اب تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔مقتولہ خاتون کوثر پروین لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی۔
ایسے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔ اس سے قبل  بھی ایک بدبخت بیٹے نے ایسا ہی سنگین قدم اٹھایا تھا۔ لاہورفیکٹری ایریا کے علاقہ میں ظالم بیٹے نے اپنے چچا اور کزن کیساتھ ملکر اپنی ماں کو بدچلنی کے شبے میں چھریوں کے وار کرکے موت کی نیند سلا دیا ۔ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔فیکٹری ایریا کے علاقہ ملک چوک کی رہائشی 40سالہ خاتون کوثر کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے ،کوثر اپنے بچوں کے ہمراہ رہ رہی تھی جبکہ اسکا دیور شہزاد بھی اسی گھر میں رہتا تھا ،کوثرکے بیٹے توصیف اسکے چچا شہزاد اور ایک کزن اظہر کو کوثر کے کردار پر شک تھا ، چند روز قبل کوثر کے شوہر نے گھریلو خرچے کے لئے رقم بھیجی تھی ،گزشتہ روز توصیف نے پیسے مانگے مگر اسکی والدہ نے پیسے دینے سے انکار کردیا جس پر توصیف نے اپنے چچا اور کزن کے ساتھ مل کر چھریوں کے وار کرکے اپنی والدہ کو قتل کردیا ا و ر موقع سے فرار ہوگئے ۔

مصنف کے بارے میں